اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شام کا دورہ کرنے والے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانف نے روس کی جانب سے شام کی حکومت کی حمایت پر تاکید کرنے کے ساتھ کہا تھا کہ شام کی فوج روس کے لۓ ریڈ لائن ہے اور اس کی نابودی کا منصوبہ صرف اسرائيل کے مفاد میں ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانف نے مزید کہاکہ سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ بندر بن سلطان نے کچھ عرصہ قبل ماسکو میں صراحت کے ساتھ کہا تھاکہ سعودی عرب نے شام کی حکومت کے خاتمے کو اپنے ایجنڈے میں قرار دے رکھا ہے چاہے اس کے لۓ سارے شام کو ہی نیست و نابود کیوں نہ کرنا پڑے۔
.......
/169